کراچی، پاکستان اسٹیل ملز میں جبری برطرفیاں،ملازمین نے دھر نے کی تیاری شروع کردی

0
25

کراچی، پاکستان اسٹیل ملز میں جبری برطرفیاں/ احتجاج، آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کی احتجاجی ریلی کیلئے بینرز اور پمفلٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

ایکشن کمیٹی نے احتجاجی ریلی اور دھرنے کا روٹ جاری کردیا عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کر دی آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی بسلسلہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی جبری برطرفیوں، پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ریٹائرڈ ملازمین سے ٹائون شپ کے مکان جبری خالی کروانے کے خلاف 26 نومبر دن ڈھائی بجے L-9 مارکیٹ گلشن حدید فیز II سے براستہ جہانگیر ہوٹل، سندھو چوک، دیار حبیب مسجد ، کمرشل مارکیٹ فیز I، باٹا موڑ سے ہوتی ہوئی اللہ والی چورنگی اسٹیل ٹائون تک نکالی جانے کا روٹ جاری کردیا۔ احتجاجی ریلی اور دھرنے میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل۔
ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت ایکشن کمیٹی کے ساتھ تمام سابقہ یونین چیئرمین، تاجروں کی تنظیم، ویلفیئر تنظیمات اور دیگر سول سوسائٹی کے اراکین شامل ہوں گے۔

جبکہ آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل نے تمام ملازمین، اہالیان گلشن حدید، سیاسی کارکنوں اور سابقہ ملازمین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply