پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ اور بھاری رقم برآمد کر لی

0
43

ورغلاء پھسلا کرلاہور سےشادی کی عرض سے اغواء ہونے والی دوشیزہ برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے ایک کروڑ ، 47 لاکھ روپے برآمد کئے گئے،ملزم کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

ایس پی رورل صاحب سجاد خان کو خفیہ اطلاع تھی کہ شادی کی عرض سے ورغلاء پسلا کر اغواءہونے والی دوشیزہ کو نامعلوم ملزم نے تھانہ چمکنی کے حدود ترناب فارم میں چھپا کر رکھا ہے۔جن کے خلاف مقدمہ علت نمبر 792، مورخہ: 2020/07/24، جرم: 365-B تھانہ گلشن اقبال ضلع لاہور صوبہ پنجاب درج رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان ایس پی رورل صاحب سجاد خان نے اے ایس پی صاحب چمکنی احمد زنیر چیمہ کے زیر نگرانی ساجد خان SHO چمکنی و انچارج ترناب طاہر خان SI ایک ٹیم تشکیل دے کر مغویہ کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ اے ایس پی صاحب احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی ساجد خان SHO چمکنی و دیگر نفری پولیس ہمراہ پنجاب پولیس نے علاقہ ترناب میں چھاپہ زنی کرکے مغویہ مسماۃ (ح) کو بازیاب جبکہ ملزم وسیم ولد محمود بیگ سکنہ کوئٹہ سلائیڈ ٹاؤن بلاک نمبر 1 ہاوس نمبر 89 کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ایک کروڑ، 47 لاکھ روپے و دیگر سامان برآمد ہو کر بعد قانونی کاروائی بازیافتہ مسماۃ (ح)، ملزم وسیم و دیگر سامان اور نقدی حوالہ پنجاب پولیس کئے گئیں۔

Leave a reply