کراچی پولیس نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے کون سے اہم سوالات کردیئے ؟

کراچی :کراچی میں مون سون کی بارشوں سے تباہی اور پھر اس کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا معاملہ شدت اختیارکرگیا . اسی معاملے پر ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک سے کراچی پولیس نے کچھ اہم سوالات پوچھے ہیں.بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں پر کراچی پولیس نے کےالیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا ہے ،

کراچی پولیس کی طرف سے پوچھے گئے سوالات میں سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ بتایا جائے کہ ایمرجنسی فون کی صورت میں کے الیکٹرک کی جانب سے کتنی دیر میں جواب دیتا ہے ؟ جبکہ تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی اور ایمرجنسی قوانین کی تفصیل فراہم کی جائے ، جبکہ بارش میں احتیاطی تدابیر کا مینوئل بھی مانگ لیا ۔

پولیس نے کے الیکٹرک سے ایمرجنسی رسپانس وقت اور رین ایمرجنسی میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سےمتعلق بھی تفصیل مانگی ہے ۔یاد رہے کہ ان دنوں کے الیکٹرک ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑی تنقید کا شکار ہے اور کراچی والے اس کی اہلیت پر سوال اٹھانے لگ گئے ہیں.

Comments are closed.