پاکستان رینجرز،پولیس کا مشترکہ آپریشن،غیر ملکی باشندوں سمیت اشتہاری ملزم گرفتار

0
59
arrested

پاکستان رینجرز،پولیس کا مشترکہ آپریشن،غیر ملکی باشندوں سمیت اشتہاری ملزم گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس کی جانب سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن۔آپریشن کے دوران 6 غیر ملکی باشندے گل میر، آغانور، سعید میر، خدائے نور، محمد حفیظ اور اللہ داد کو گرفتار کر لیاجبکہ 4 مفرور ملزمان اسد اللہ، عبدالغفور،آغا محمداور جاوید احمد کوبھی گرفتار کر لیا۔

آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیا۔ آپریشن میں مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈبھی چیک کیا گیا۔ مشترکہ آپریشن میں رینجرز لیڈی سولجرز نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران عبدالقدوس نامی منشیات فروش کے کباڑخانے سے 6 کلو گرام چرس اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتارملزمان موٹرسائیکل بمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

دوسری جانب بن قاسم پولیس کی بڑی کاروائی بد نام زمانہ کوکنگ آئل اور ایرانی ڈیزل چور رحمان عرف رحمانی 2 ساتھیوں سمیت گرفتار مقدمہ درج، بن قاسم پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں بد نام زمانہ کوکنگ آئل کروڈ آئل اور ایرانی ڈیزل مافیا کا اہم کارندہ رحمان غرف رحمانی اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار مقدمہ درج اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بن قاسم سید فراست شاہ نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی سماجی برائی کو پھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے غیر قانونی کام کرنے والی تمام مافیاز کا گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے اب علاقہ چھوڑ کر بھاگنے میں ہی ان کی بھلائی ہے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا شہریوں کو چاہیے کہ وہ پولیس کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ان کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے،

Leave a reply