کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد

0
32

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں فاضل جمیلی کی سربراہی میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

باغی ٹی وی :سعید غنی نے دی ڈیموکریٹک پینل کے فاضل جمیلی کوصدر ، عبدالرشید میمن کو نائب صدر، وحیدراجپر کو خازن، رضوان بھٹی کو سیکریٹری، اسلم خان کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی-

سعید غنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خلیل ناصر، شازیہ حسن، فاروق سمیع، لیاقت مغل، مونا خان، اطہرحسین اور نبیل اختر کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر انہیں بھی دل کہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جس طرح پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا وہ قابل ستائش ہے کامیاب ہونے والے امیدواروں سے قوی الامکان امید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

حریم شاہ کو کیسے حاصل کیا:خاوند نے ساری کہانی سنادی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے وجود سے آج تک اس ملک کی بقا اور سالمیت اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں اور صحافیوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے13ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 25دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے۔

دھند اور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا

کراچی پریس کلب کے1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے اراکین کراچی پریس کلب اپنے کارڈ کو اسکین کے بعد اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کے پی سی کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی785 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن نے 723ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالوحید راجپرنے 810ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

دی ڈیمو کریٹس پینل کے خلیل احمد ناصر نے788 ووٹ،شازیہ حسن 742ووٹ،محمد فاروق سمیع740 ووٹ، محمد لیاقت مغل679 ووٹ،رسیدمیمونہ ہمدانی(مونا خان)675 ووٹ،سید اطہر حسین651 ووٹ اور سید نبیل اختر650 ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کیلئے1530 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1165اراکین نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے ،شہباز گل

Leave a reply