کراچی: گیس کی لائنیں بیٹھ گئیں،کئی علاقوں کو بندش کا سامنا

0
43

کراچی میں بارشوں سےعلاقوں میں سوئی سدرن گیس کی لائنیں بیٹھ گئیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں گیس کی لیکج کی شکایات ہیں تو کہیں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جانے سے گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17، محمود آباد ،کشمیر کالونی ،اختر کالونی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی اور لیاری کے مختلف علاقوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے دفاتر میں شکایات درج کروانے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی کوئی سنوائی ہورہی ہے مہنگائی کے دور میں ہوٹل سے کھانے کیسے کھائیں-

کراچی چڑیا گھرمیں دانتوں کی تکلیف میں مبتلا ہتھنیوں کی سرجری

دوسری جانب شہر میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہےشہر کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گلشن حدید، ائیر پورٹ کےاطراف میں تیز بارش ہورہی ہےاس کےعلاوہ کارساز، کالا پُل،کیماڑی، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، طارق روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہےملیر الفلاح اور ملیر ہالٹ کے علاقے میں بوندا باندی ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں آج بھی تیز بارش ہوگی جب کہ یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔کشمیر،سندھ،مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے بالائی وجنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوامیں بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار جاںبحق

Leave a reply