کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کی نشانی ہے ، بھارت نے چین کے خلاف ذلت آمیز پسپائی اور خفت کو ختم کرنے کیے ہیں،بھارت اور اس کے اینجنٹوں نے اس طرف سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے اہم شہر کو نشانہ بنایا ہے . پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ میں اہم ترین مقام کو ٹارگڈ کر کے بھارت نے اپنا بدلہ لینے کی کوشش کی ہے ، بھارت کے ایجنٹوں اور بی ایل ایے کے دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارت کا وہ خطرنا ک اور مذموم منصوبہ ناکام ہو گیا جس کے تحت وہ کراچی سٹاک ایکسچینج کی پوری عمارت کو تباہ کر کے خاکستر کردینا چاہتا تھا ، لیکن ہمارے سیکیورٹی کے اداروں نے ان کو ناکام بنا دیا ہے . مارے جانے والے دہشت گردوں سے جدید ہتھیاروں سے ااندازہ ہوتا ہے کہ ان کے پاس جو ہتھیار وہ بہت بڑی تباہی پھیلاتا چاہتے تھے جن میں گرنیڈ لانچر تھے جو عمارتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. یہ گرنیڈ 40 ایم ایم کے ہیں جن کا نام ایم جی ایل ملٹی گرنیڈ‌لانچر ہے جسے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف استعمال کرتی ہے .


، دوسری طرف ان دہشت گردو ں سے پیٹرول کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جس کامقصد پور ی سٹاک ایکسچینج کو جلا کر خاک بنانا تھا، تاکہ ممبئی طرز کا حملہ کرے اور پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کو تباہ کر کے پاکستان کی معیشت تباہ کیا جاسکے واضح رہے کہ ممبئی حملہ بھی بھارت کی طرف سے ڈرامہ تھا جس کا الزم پاکستان پر بنا ثبوت دیے دھر دیا تھا اور اس کی تردید پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہر فورم پر کی تھی بھارت اس میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے میں ناکام رہا تھا ، ، کراچی سٹاک ایکسچینج حملے اللہ کے فضل سے ہمارے سکیورٹی ادارون کی بروقت اور موثر کاروائی سے دشمن کے سب ارادے ناکام ہوئے . بھارت اوراس کے ایجنٹوں کو منہ کی کھانا پڑی . اللہ تعالی نے پاکستان کو ای بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے .

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں‌ بحق ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں
تحقیقات کا آغاز ہوگیا ، کراچی سٹاک مارکیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچ جائیں‌گے، وزیر داخلہ

کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Shares: