کیا پیسے سے عزت سے بڑھ سکتی ہے، آپس میں مل بیٹھ کر صلح کرلیں،

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ ،صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی

سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سعید غنی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا ہے؟ کیا پیسے سے عزت سے بڑھ سکتی ہے، آپس میں مل بیٹھ کر صلح کرلیں،سعید غنی نے عدالت میں کہا کہ یہ معافی نامہ لکھ کردیں تو کیس ختم کرنے کے لیے تیار ہوں، وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں مگر معافی نامہ لکھ نہیں دیں گے، فریقین نے عدالت سے صلح کرانے کے مہلت طلب کر لی، عدالت نے صلح کے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16فروری تک ملتوی کردی

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

عدالت پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس صرف زبان ہوتی ہے، جس کو جرم بنادیا گیا ہے ، میں نے عوام کے ایشو پر بات کی تو عدالت میں کمپلینٹ کردی گئی،نا ہمیں کوئی خرید سکتا ہے، نا کوئی ڈرا سکتا ہے ، پیپلز پارٹی کی ایک ٹیم کورٹ میں اور ایک ٹیم پولیس کے ذریعے ہمیں مصروف رکھتی ہے ،سعید غنی کے بھائی کے فارم 11, 12, اور 13 میں فرق ہے ، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ، کراچی میں بلدیاتی الیکشن کو ہم نہیں مانتے ،ہماری 85 سے 100 کے درمیان سیٹیں چھینی گئی ہیں،الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دینا چاہیے،

Shares: