تحریک نوجوانان پاکستان کشمیر اور جموںکشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام صوبائی صدر نعیم خان صاحب کی زیر صدرارت کراچی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے شاندار پروگرام ہوا جس میں کشمیری بھائیوں سے کھل کر اظہار یکجہتی کیاگیا.اس موقع پر پاکستانیوں نے کھل کراظہار کیا.قائدین نے اپنے خطابات میں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مزمت کی .
شرکا ء میں اس وقت جوش و جذبہ پایا جاتاتھا وہ بھارت کے خلاف وا شگاف نعرے بلند کر رہے تھے.، کشمیر بنےگا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ، دوسری طرف انہو ں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے.پاکستان کے جوان ، بچے ، بھوڑھے اور خواتین نے کشمیریوں کے ساتھ مثالی اظہار یکجہتی کیا.
مقررین نے کہا کہ مودی کا ہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہا ہے،انسانیت سوزمظالم پرایک دن مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجائے گا،مودی نے خود کوصرف انسانیت کا قاتل ثابت کیا ،تاریخ مودی کوبے گناہوں کا خون بہانے والےسفاک قصائی کےطورپر یاد رکھے گی

کراچی:تحریک نوجوانان پاکستان اور جموںکشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام شاندار ریلی
Shares: