کراچی ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ کتنے رنز پر گری؟

0
41

کراچی ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ کتنے رنز پر گری؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کی 192 رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی

پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ 192 رنزپرگرگئی،کپتان کوئنٹن ڈی پاک صرف 2رنز بنا کریاسر شاہ کا شکار بنے

پروٹیز کو آج کھیل شروع ہوتے ہی 2 وکٹوں کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، کیشاو مہاراج اور ڈی کوک 2، 2 رنز بنا کر 187 اور 192 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بواما اور جارج لنڈے اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز پروٹیز ٹیم نے 158 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد اس وقت ملی جب 29رنز بنانے والے ڈین ایلگر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد رضوان نے شاندار کیچ تھاما۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد مارکرم کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو خسارے نکالتے ہوئے برتری دلائی اور دوسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب یاسر شاہ کی گیند پپر عابد علی نے کیچ لے کر ڈوسن کو چلتا کردیا جنہوں نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کو اگلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور فاف ڈیو پلیسی 10 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی اننگز میں تیسری وکٹ بن گئے۔ تاہم جنوبی افریقا کو دن کے اختتام سے قبل برا دھچکا اس وقت لگا جب دوسرے اینڈ پر موجود مرکرم 74 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور اسے دوسری اننگز میں صرف 29 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply