امریکی وزیرخارجہ کا افغان صدر سے رابطہ،امن معاہدے کے حوالہ سے بڑا اعلان

0
36

امریکی وزیرخارجہ کا افغان صدر سے رابطہ،امن معاہدے کے حوالہ سے بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

ٹیلی فونک رابطہ میں افغان مسئلہ،طالبان مذاکرات اور امن معاہدے سے متعلق گفتگوکی گئی، امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا افغان امن معاہدے پر نظرثانی کرے گا،کیا طالبان نے دہشت گردوں گروپوں سے تعلقات منقطع کرنے کا وعدہ پورا کیا؟ طالبان کی جانب سے تشدد واقعات میں کمی کے وعدہ کا جائزہ بھی لیا جائے گا،

امریکا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ بھی لے گا،امریکی وزیرخارجہ نے افغان مسئلے کے حل کےلیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی،

انتھونی بلنکن اوباما دور میں نائب امریکی سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔

قبل ازیں نئی امریکی انتظامیہ نے یہ شکوہ کیا ہے کہ افغآن طالبان اپنے مخالفین کو بہت مارتے ہیں ، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ، نئی انتظامیہ کی طرف سے کہاگیا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ افغانستان میں تشدد میں کمی سمیت افغان حکومت اوردوسرے فریقوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جا سکیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیرجیک سلیون نے اپنے افغان ہم منصب حمداللہ محب سے بات کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ امریکی انتظامیہ امن معاہدے کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ترجمان ایملی ہورن کے مطابق امریکا کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا کہ طالبان امن معاہدے میں شامل اپنی ذمہ داریوں کے مطابق تشدد میں کمی کررہے ہیں یا نہیں تاکہ افغانستان میں تشدد میں کمی سمیت افغان حکومت اور دوسرے فریقوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جا سکیں۔

ترجمان ایملی ہورن نے کہا کہ مشیرجیک سلیون نے واضح کیا کہ امریکا علاقائی سطح پر سفارتی کوششوں کے ساتھ امن عمل کی حمایت کرے گا تاکہ فریقین مسئلے کا پائیدار اورصحیح سیاسی حل تلاش کرسکیں۔

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

واضح رہے افغانستان میں امریکا کی 19 سال سے جاری جنگ کو اختتام پذیر کرنے کے لیے امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدہ 29 فروری 2020 کوطے پایا تھا، اس معاہدے کے مطابق نہ صرف امریکا مئی 2021 تک اپنی فوجوں کا انخلا کرے گا بلکہ امریکا اور طالبان، افغان فریقین کے مابین مذاکرات سے پہلے ہزاروں قیدیوں کا تبادلہ کریں گا، تاہم یہ معائدہ متعدد مسائل کے باعث تاخیر کا شکارہوگیا۔

افغان طالبان کے وفد کی چینی سفیر سے ملاقات، طالبان نے چین سے بڑی مدد مانگ لی

Leave a reply