کراچی؛ دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑگیا

0
36

کراچی: سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس جنجال گوٹھ کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپے کے دوران مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہل کار دوران علاج دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کو سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی حکام اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوگئے۔

زخمی پولیس اہل کاروں کو اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ شدید زخمی سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں منگل کی صبح ارشد جدون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ارشد جدون ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا۔ ارشد جدون تقریباً ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ شہید اہلکار تین بچوں کا باپ تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کالعدم تنظیم کے دوہائی پروفائل دہشت گرد مارے گئے تھے۔

یاد رہےکہ چند دن پہلےشہر قائد کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکوؤں کی ہلاکت کے سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے، جس پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔ ملزم غلام یاسین بھیو پر بھاری انعام زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا۔ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کار لفٹنگ، اسنیچنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے۔ ملزم پر دہشت گردی، فراڈ، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات بھی تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے، جن میں گلشن اقبال میں 9، شارع فیصل میں 8، عزیزبھٹی میں 8، گلستان جوہر میں 6، سچل میں 4، بہادرآباد میں 3، سکھر اے سیکشن میں 2 اور سہراب گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج تھے۔

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Leave a reply