کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے پانی نے سرکاری عمارتوں میں بھی ڈیرا ڈال لیا ہے۔
بارش کا پانی کراچی میں پاسپورٹ آفس میں بغیر پاسپورٹ داخل ہوگیا۔اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی سڑک زیر آب آنے کے بعد پانی کراچی رجسٹری کی عمارت میں داخل ہوگیا۔ بارش کا پانی سندھ ہائی کورٹ بھی پہنچ گیا، سندھ سیکریٹریٹ کے بھی اندر چلا گیا۔
کراچی میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایا اور ہر جگہ پہنچ گیا۔ یہی نہیں کراچی کے کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر تو سفر کے لیے کشتیاں استعمال کرنا پڑگئیں۔ کراچی میں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، ایسے میں پاکستان کی وال اسٹریٹ آئی آئی چندریگر روڈ دو دریا بن گئی۔
کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث صورتحال تشویشناک ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کاکوئی نظام نہیں ،کراچی میں بارش کے بعد صورتحال آج بہتر ہے ،بارش میں وقفہ ہو ا تو ہمیں مزید امدادی کاموں کا موقع فراہم ہوگا،کراچی میں مختلف اداروں کی معاونت سے متاثرین کو کھانا فراہم کیاجارہا ہے،
کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی میں جن علاقوں میں موسلا دھاربارش جاری ہے ان میں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ ، شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گولیمار، ایم اے جناح روڈ، نمائش، جیل چورنگی ، گلستان جوہر، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے بھی شامل ہے۔شہر میں بارش کے بعد بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا
سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری مدد کے لیے 1101 ہیلپ لائن یا 9001111-0347 پر بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔ سندھ رینجرزکی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ رینجرز متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے لیے این جی اوز کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق ایدھی کنٹرول روم کی ہیلپ لائن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہوگئی ہے لیکن ایدھی کی کشتیاں اب بھی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں تاہم بارش کے پانی کی وجہ سے ایدھی کنٹرول روم میں پانی بھر گیا۔
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم
کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم
بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
بارش کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگر رفاہی اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شدید طوفانی بارش میں حب ریور روڈ مکمل بھرگیا۔الخدمت ضلع غربی کے رضاکار حب ریور روڈ پر پھنسے افراد کو لائف بوٹ کے ذریعے ریسکیو کررہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مشکل میں گھرے شہریوں کو نہ صرف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے بلکہ شہریوں میں کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے