کراچی میں بارش، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،علاقوں میں بجلی غائب، بھٹوپھر بھی زندہ نظر آیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بارش نے ایک بار پھر شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
کراچی کے اکثرعلاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، صوبائی وزرا نے رات گئے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ کے الیکٹر ک کے ناقص سسٹم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔
کورنگی، کریک روڈ، نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے، چورنگی اور ناگن چورنگی کی سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی میں بوندیں برستے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم ٹھس ہوگیا۔ کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، نارتھ ناظم آباد، لیاری، صدر، ملیر، کورنگی میں کئی گھنٹے سے بتی غائب ہے۔ لیاقت آباد، انچولی، فیڈرل بی ایریا کے مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے لیاری، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں واٹر بورڈ کے پمپنگ سٹیشنز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ، سعید غنی لیاقت نیشنل ہسپتال، اطراف کے علاقوں کے دورے پر پہنچے اور صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا اور کے ڈی اے اسکیم 33 میں بجلی بحال کردی گئی ہے، ماڈل کالونی، گلستان جوہر 12، 13 ، لیاقت آباد 2 اور 3 میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی۔پانی کی نکاسی اور سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جائے گی
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے
کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا
کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ ، این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز بارش کےاعداد و شمار جاری کردئیے،پی اے ایف بیس فیصل میں سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سرجانی ٹاؤن میں 72.7 اورصدر میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ایئرپورٹ اور اطراف میں 67.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،یونیورسٹی روڈ پر 54.4 اورگلشن حدید میں 52.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ،لانڈھی میں 43.6 جبکہ ناظم آباد میں 39.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،نارتھ کراچی میں 33.3 کیماڑی 22 اور جناح ٹرمینل پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی








