کراچی میں بارش بہت تیز، نمٹنے کے وسائل نہیں،میئر کراچی نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں اقدامات سے پورا ملک واقف ہے،نالوں کی صفائی کیلئے این ڈی ایم اے کی مدد حاصل کی گئی،

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس وہ وسائل نہیں جن سے نالوں کو صاف کیا جاتا،سندھ حکومت کے ساتھ مل کر 38نالوں کو صاف کررہے ہیں،4بڑے نالوں کو این ڈی ایم اے صاف کررہا ہے،کراچی کی مجموعی صورتحال بہتر نہیں ،سیوریج کا نظام تباہ ہے،پانی کو نکاسی کی جگہ نہیں ملتی،نشیبی علاقوں میں پانی بھر جاتا ہے،

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ ، این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی کی تقسیم زہر قاتل،مسترد کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بارش بہت تیز ہے جس سے نمٹنے کے وسائل نہیں،جون 2018سے نالے صاف نہیں ہوئے،سوریج اور ڈسپوزیل کا نظام نہیں،نظام بہتر نہ ہونے تک نالے صاف نہیں ہوسکتے،نالوں میں پانی کےبہاوَ کی رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں،کے ایم سی کے انتظامات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے،ایک دوسرے پر الزامات لگانے کےبجائے کام کرنا چاہیے،سندھ کو 95فیصد ٹیکس کراچی دیتا ہے،کے ایم سی پوری سندھ حکومت کو پال رہا ہے،آرٹیکل 140اے کے اطلاق کی کراچی کی صورتحال بہترنہیں ہوسکتی،

کراچی میں بارش، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،علاقوں میں بجلی غائب، بھٹوپھر بھی زندہ نظر آیا

Leave a reply