کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں
،لیاقت آباد 10 نمبر پر مال بردار ٹرک سڑک پر دھنس گیا،حسن اسکوائر کے قریب کوچ گڑھے میں دھنس گئی،حسن اسکوائر جانے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی،غریب آباد اور لیاقت آباد انڈر پاس سے پانی نہیں نکالا جاسکا
شہر قائد کراچی میں حالیہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سڑکیں ادھڑ کر رہ گئی جگہ جگہ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے، بعض مقامات پر سڑکیں بیٹھ کر دھنس گئی ہیں، مرکزی سڑکوں کے ساتھ گلی محلوں میں بھی یہی صورتحال ہو چکی ہے
شاہراہ فیصل کو اربوں روپے میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا جو ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب دھنس گئی جس سے کوئی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے، ناتھا خان پل پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، فائن آرکیڈ کے سامنے سڑک کا حال خستہ ہوگیا، ملیر 15 پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے.
بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم
کورنگی ایکسپریس وے بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی، یونیورسٹی روڈ بھی کئی مقامات سے ادھڑ گئی۔ عزیزآباد، کریم آباد، لیاقت آباد دس نمبر، ڈاک خانے پر سڑک انتہائی زبوں حالی کا شکار ہوگئی، کورنگی کراسنگ پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ واٹر پمپ چورنگی، پیالہ ہوٹل، طاہر ولا چورنگی، لنڈی کوتل چورنگی سمیت ضلع وسطی میں مرکزی اور گلیوں کی حالت زبوں حالی کا شکار ہے، اسی طرح اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شو مارکیٹ، گاڑدن سمیت مختلف علاقوں میں گلیوں محلوں میں صورتحال انتہائی خراب ہوگئی۔ اسی طرح ضلع غربی میں بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن کی گلیوں کی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم