کراچی اور دیگر سندھ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ صدرمملکت

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کی مثبت پیش رفت کو سراہا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے قبل ازیں کئے گئے ٹویٹس کے بارے میں کہا کہ وفاقی اور سند ھ کی صوبائی حکومت کے درمیان اشتراک کار کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔ اس فیصلہ سے مون سون کی وجہ سے کراچی کے موجودہ بحران کے حل میں مدد ملے گی بلکہ اس سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون سے موجودہ شدید ترین بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مستقبل میں نکاسی آب کے نالوں ، سیوریج ٹریٹمنٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، صاف پانی فراہمی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ فیصلے کئے جا سکیں گے۔ کراچی اور دیگر سندھ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹس میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت ،سندھ حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات تاکہ کراچی کے 3 بڑے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ جن میں ندی نالوں کی ہمیشہ کیلئے صفائی ، آبی گزر گاہوں پر اثر انداز ہونے والی غیر قانونی تجاویزات ، کراچی کے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا مستقبل حل اور سیوریج کے مسائل کے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے اہم اور بنیادی مسائل شامل ہیں۔

پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کرے، شہباز شریف کی اپیل

Leave a reply