کراچی کی معروف شخصیت کے بیٹے کےاقدام خودکشی نے سب کوجھنجھوڑکررکھ دیا

0
56

کراچی :کراچی کی معروف شخصیت کے بیٹے کا اقدام خودکشی نے سب کوجھنجھوڑکررکھ دیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی کی معروف شخصیت کے بیٹے نے اقدام خودکشی کرکے سب کوہلا کررکھ دیا ہے

اطلاعات کےمطابق پولیس کو ایک کار کے قریب لاش کی اطلاع ملی،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اطلاع پر کماڑی کے علاقے لالہ زار پہنچی تو لالہ زار کے ایک بنگلے کے باہر کھڑی کار کے قریب نوجوان پڑا تھا

چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ نوجوان زندہ اور اس کی سانسیں چل رہی ہیں اس پر ڈاکس پولیس نے فوری نوجوان کو سول اسپتال منتقل کیا

اسپتال منتقل کرنے تک نوجوان لاوارث تھا اور اس کی کوئی شناخت نہین تھی جس کے بعد کراچی کی معروف شخصیت نے اسپتال پہنچ کر زخمی نوجوان کو اپنا بیٹا ظاہر کیا

معروف شخص نے فوری طور پر نوجوان کو آغا خان اسپتال منتقل کرالیا، نجی اسپتال میں نوجوان کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے

نوجوان کا نام ارسلان ملک بتایا گیا ہے، پولیس کو نوجوان کی کار سے ایک پستول اور ایک خالی خول برآمد ہوا

کار کے جائزے، پستول اور خول کے ملنے کے بعد پولیس نے واقعہ کو اقدام خودکشی قرار دیا ، پولیس نے نوجوان کے علاج تک قانونی چارہ جوئی روک رکھی ہے

Leave a reply