کرن جوہر کی پچاسویں برتھ ڈے کہاں ہو گی اور کون کون ہو گا اس میں شامل

بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر آج اپنی پچاسویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے جا رہے ہیں برتھ ڈے پارٹی انہوں نے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ یش راج سٹوڈیوز میں رکھی ہے۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کےلئے کرن جوہر تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں.برتھ ڈے پارٹی میں شمولیت کے لئے خصوصی طور پر مہمانوں‌ کو کارڈ بھجوایا گیا. پارٹی میں شاہ رخ خان گوری خان ،کرینہ کپور ،سیف علی خان،منہیش ملہوترا،رنبیر کپور،ورون دھون ،سدھارتھ ملہوترا، کائرہ ایڈوانی، کترینہ کیف ،اننیا پانڈے ،جھانوی کپور، سارا علی خان و دیگر شامل ہو ں گے.سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ آئیں گی.عالیہ بھٹ جو کہ کرن جوہر کی بہت ہی قریبی دوست ہیں وہ آج کل ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک ہیں‌کہا جا رہا ہے کہ شاید وہ اس پارٹی میں شرکت کےواسطے ایک دن کے لئے بھارت آئیں گی.دیپیکا پاڈکون جو کہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک تھیں وہ اور ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی وہاں سے خصوصی طور پر برتھ ڈے پارٹی کے لئے ممبئی پہنچے ہیں. کرن جوہر کو شوبز کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں. جیا بچن نے ایک تصویر شئیر کی(تصویر میں‌امیتابھ بچن کچھ بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان میں‌کرن جوہر بھی شامل ہیں ) اور کرن جوہر کو سالگرہ مبارک کہا.

اسی طرح سے

ارجن کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما،منیش ملہوترا، کرشمہ کپور،کرینہ کپور

و دیگر نے تصاویر لگا کر خوبصورت انداز میں کرن کو سالگرہ وش کی.

کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اگلی فلم ایکشن بنائیں گے جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہو گی.

Comments are closed.