پاکستانی گانے”نچ پنجابن” کے بعد کرن جو ہر پر”جگ جگ جیو” کی کہانی چوری کرنے کا بھی الزام

0
62

ممبئی: پاکستانی گلوکار ابرابرالحق کے مشہور گانے’’نچ پنجابن ‘‘ کو چوری کرنے کے بعد کرن جوہر پر فلم کی کہانی چوری کرنے کا بھی الزام ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی مصنف کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن نے اس کی لکھی کہانی کوکاپی کیا ہے وشال اے سنگھ نامی مصنف نےدعویٰ کیا ہےکہ معروف بالی ووڈ ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہراور دھرما پروڈکشن نے ’جگ جگ جیو‘ کے لیے ان کی لکھی ہوئی فلم ’’بنی رانی ‘‘کے عنوان سے کہانی کی اسکرپٹ کوچرایا ہے۔

کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن نچ‘ چوری کرلیا،گلوکار کا قانونی کاروائی کا…

وشال سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے اسکرپٹ کے اقتباس کے ساتھ ٹوئٹس کا ایک سلسلہ شیئر کیا جو اس نے دھرما پروڈکشن کو بھیجے تھے-


وشال نےکرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 2020 میں اپنی کہانی بنی رانی کے نام سے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن انڈیا سے رجسٹرڈ کروائی تھی ، جس کے بعد میں نے فروری 2020 میں دھرما پروڈکشن کو ایک آفیشل میل بھی کی تھی تاکہ مجھے فلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع مل سکے جس پر مجھے دھرما کی جانب سے جواب بھی موصول ہوا، اور اب انہوں نےمیری کہانی چوری کر کے جگ جگ جیو بنالی۔


وشال سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری میں کئی ایسے واقعات ہیں جہاں مصنف کی جانکاری کے بغیر اسکرپٹ کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم وہ ان کی بددیانتی کے خلاف آواز اُٹھائیں گے-

وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا…


انہوں نے کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرن جوہر سچے ہیں تو انہیں اور دھرما پروڈکشن کومیرے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کرن جوہر کو چاہیے کہ وہ ‘سچائی اور مفاہمت کا عمل’ شروع کریں۔

قبل ازیں پاکستانی گلوکار ابرالحق نے دعویٰ کیا تھا کہ کرن جوہر نے اپنی آنے والی مذکورہ بالا رومانوی مزاحیہ فلم میںان کے گائے گئے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرکے شامل کیا ہے انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں-

ابرارلحق نے کرن جوہر اور ان کی پروڈکشن کمپنی دھرما کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں ان کے گانے کے کاپی رائٹس لیے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی ان کے 5 گانوں کو کاپی کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر کی ہدایتکاری اوردھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو کو 24 جون 2022 کو ریلیز کر دیا جائے گاجس میں وورن دھون ، کیارہ اڈوانی، انیل کپور اور نیتو کپور مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات راج مہتا نے دی ہیں-

مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کانزفیسٹیول میں پیش

Leave a reply