کارکنان تیاری کرلیں ،کراچی سے کشمیر تک پی ٹی آئی کا صفایا

0
4

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکارکنوں کو عام انتخابات کی تیاری کرنےکی ہدایت کردی ۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ آپس کے اختلافات ختم کرکے تیاری کرلیں ، انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے عوام ڈوب رہے ہیں، کراچی کو صرف پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے،ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں بڑی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو آپس کے اختلافات کوختم کرنا ہوگا۔

انہوں نےکراچی سے کشمیر تک پی ٹی آئی کا صفایا کرنےکا عزم ظاہرکرتے ہوئے حکومت بنانےکے لیے پارٹی لیڈرز اور کارکنوں کو لائن آف ایکشن بھی دی اور کہا اگلی حکومت بنانے کے لیےکراچی کی نشستوں کی ضرورت پڑے گی ۔

Leave a reply