کرتارپور راہداری نے بچھڑے بھائیوں کو ملا دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری اپنے بھائی سے ملنے کرتارپور پہنچ گیا، 80 سالہ صدیق قیام پاکستان کے وقت اپنے بھائی سے بچھڑگیا تھا۔ جذباتی مناظر ديکھ دیگر افراد بھی رو پڑے-
ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے ،اپوزیشن
پاکستانی شہری صدیق کا تعلق فیصل آباد سے ، جب کہ اس کے بچھڑے ہوئے بھائی حبیب عرف شیلا کا تعلق بھارتی پنجاب کے علاقے پھلے والا سے ہے۔ دونوں بھائی آپس میں مل کر خوب روئے اور جھپیاں ڈالیں۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے بڑے بھائی حبیب نے چھوٹے بھائی صدیق کو کہا کہ زندگی تھی تو مِل ہی گئے ہیں، انشاء اللہ اب ملتے رہیں گے، کرتا رپور راہداری ہمارے ملنے کا ذریعہ بن گئی ہے، زندگی نے مہلت دی تو پھر ملاقات ہوگی۔
دونوں بھائیوں نے کرتارپور کے حوالے سے کہا کہ یہ راہداری پچھڑنے والوں کو ملانے کا سبب ہے۔
قبل ازیں گزشتہ برس سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے حوالے سے کرتار پور میں ہونے والی سالانہ تقریب 74 سال قبل بچھڑنے والے دو دوستوں کے درمیان ملاقات کا باعث بنی۔
شہبازشریف نے منی لانڈرنگ تحقیقات لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیں
بھارت سے آنے والے 94 سالہ سردار گوپال سنگھ اور مقامی پاکستانی شہری 91 سالہ محمد بشیر کی 74 سال بعد ملاقات ہوئی اور دونوں نے بچپن کی یادوں کو آپس میں شیئر کیا یہ بڑا جذباتی منظر تھا دونوں ایک دوسرے کو دیکھ جی بھر کر روئے اور بچپن اور لڑکپن کی باتیں کرتے رہے۔
اس موقع پر محمد بشیر کا کہنا تھا کہ وہ کرتار پور صاحب میں اپنے سکھ دوستوں کے ساتھ آیا کرتے تھے اور یہاں لنگر کھاتے تھے اور یہیں پر کھیلتے تھے، تقسیم ہند کے بعد سردار گوپال سنگھ بھارت چلے گئے اور اب 74 برس بعد دونوں کی ملاقات ہوئی۔