کرتارپور راہداری کی تکمیل کون نہیں چاہتا تھا؟ وزیر خارجہ کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اوردنیا بھر کی سکھ برادری کےلیے تاریخی دن ہے، آج دنیابھرکی سکھ برادری کی نظریں کرتارپورراہداری پر ہیں،کرتارپورراہدرای امن ومحبت کی راہداری ہے،سکھ برادری کی پاکستان کے لیے محبت قابل دید ہے،
کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار
کرتارپور،سکھ برادری کے دل جیت لئے،فقیدالمثال منصوبہ کا وزیراعظم کریں گے افتتاح،تیاریاں مکمل
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مخصوص طبقہ کرتارپور راہداری کی تکمیل نہیں چاہتا تھا،بھارت نےمذہب اورعقیدت کی راہداری پربھی شکوک و شبہات ظاہرکیے،بھارت نےکشمیریوں پرزندگی کا دارئرہ تنگ کردیا ہے،بھارت میں اقلیتوں کو مذہبی اور سماجی آزادی حاصل نہیں ہے،پاکستان میں مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی فراہمی قائداعظم کا وژن تھا،پاکستان میں تمام اقلیتوں کومذہبی آزادی سمیت مساوی حقوق حاصل ہیں
کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور