کاش عمران خان جیسا ریلیف ہمیں بھی ملتا،خواجہ آصف

0
37
khawaja asif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کاش عمران خان جیسا ریلیف ہمیں بھی ملتا

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف برس پڑے، خواجہ آصف نے عمران خان اور انکے سہولت کاروں کو کھری کھری سنا دیں، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سارے سہولت کار ایک ایک کر کے سامنے آ رہے، ملک میں جو کچھ ہوا، کیا ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی میں فرق رہ گیا،؟ خواجہ آصف نے گھروں پر پولیس چھاپوں کی مزمت کی اور کہا کہ چادرو چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران جن فیملیز کیساتھ برا سلوک ہوا ان سے معافی مانگنے کو تیار ہوں پولیس چھاپوں سے متاثرہ تحریک انصاف کی فیمیلیز کے گھروں میں ابھی جانے کو تیار ہوں۔ پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر پولیس چھاپوں پر شرمندہ ہوں۔ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر مقدمات بنائے گئے مگر اب عدالت نے لاڈلے کو ہر قسم کا ریلیف دیا عمران خان جیسا ریلیف کاش ہمیں بھی ملتا ہمیں اپنی آئینی طاقت کا علم ہے اور ہم اسے استعمال کریں گے پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی سب کو قبول کرنا ہو گا ہم اداروں کا پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے اور عمران خان کے سہولت کاروں کا احتساب کریں گے، چھلے 5 سے 7 سال کی سیاست میں بہت سی حدود پار ہوئی ہیں۔ ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا الفظ موجود نہیں، سیاسی مخالفت میں زبانی باتیں کرتے ہیں، حدود پار نہیں کرتے۔ کبھی بھی اپنے سیاسی مخالفیں کو نشانہ نہیں بنایا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

Leave a reply