کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو… مریم اورنگ زیب نے کیا بات کہہ دی

0
40

کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو..مریم اورنگ زیب نے کیا بات کہہ دی
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو عوام کو خودکشیاں نہ کرنی پڑتیں۔

اپنے قائد کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وزیراعظم کی صحت پرسیاست کی جا رہی ہے جس نے موٹروے، اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی اور سی پیک بنایا۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے اب تک ایک نوکری تک نہیں دے سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جبکہ چور اور نالائق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں گردشی قرضہ اس لیے زیادہ ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2018 میں بارہ سو ملین گردشی قرضہ تھا جبکہ 19 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، ستر فیصد بجلی مہنگی کر کے پیسہ کہاں گیا۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج جب وزیر اعظم اپنی تقریر کر رہے تھے تو بینظیر اِنکم سپورٹ کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام کی تختی لگائی گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے حمزہ شہباز سر سے پائوں تک چور بازاری ٹھگے ماری میں دھنسے ہوئے ہیں وہ بتا رہے تھے معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے .دس سالوں میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا آٹھ سو ارب کا مقروض کے بعد ساڑے بارہ سو ارب روپے کا مقروض عثمان بزدار کو دیا.فرزند ادنی کے والد نے دس سال حکومت کی سوا سات لاکھ بچہ پرائمری سکولوں سے ڈراپ کیا

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم اعلی کے دور میں چھ اعشاریہ نو تک تھا تو دو ہزار اٹھارہ دو فیصد تک آ گیا دس سال کے فرزند ادنی کہتے ہیں معیشت بدحال ہے .دوہزار پندرہ میں فیصل آباد کاٹن انڈسٹری کو بٹھہ بیٹھ گیاتھا ایک ہزار ارب سستی روٹی فوڈ سٹمپ اشیانہ سکیم پر خرچ کیاگیا اور صوبے کو مقروض کیاگیاحیران ہوں ان کے والد کے ملازم گریڈ بیس میں بھرتی کئے جاتے کروڑوں روپے سرکاری گاڑیوں پر منی لانڈرنگ کرتے رہے

Leave a reply