کشمیر کے الیکشن پرسیاست . تحریر: محمداحمد

0
40

کشمیر میں تمام جماعتوں کو اوران کے ماننے والوں کو مبارک ہو اور فاتح جماعت کو بھی اڈوانس مبارکباد
تمام لوگوں سے چند سوالات ہیں ہمیشہ کے طرح یہ بھی الیکشن گزر جاہیں گے سب رہنماؤں کو چاہیے وہ ایک دوسرے کی عزت کریں تاکہ لوگوں سے آپ کو عزت ملے ۔ کل کو تمام سیاسی رہنما ایک ہی جگہ رہیں گے نفرت کو اتنا بھی آگے نہیں لے کے جانا چاہیے کہ جب ایک دوسرے سے سامنہ ہو تو چہرے سے شرمندگی کے آثار ہوں.

سب اپنے مفادات اور نظریات کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کو حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے دریغ نہیں کریں گے مختلف طریقوں سے اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں عمران خان صاحب کے سوا کسی نے بھی آزادی کشمیر یا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بات نہیں کی جبکہ دوسری طرف مودی کشمیریوں پر ظلم کررہا تھا تو نواز شریف جندال سے کاروباری تعلقات بنا رہے تھے، مریم صفدر کو بتانا چاہیے 2015 میں اوفا مشترکہ اعلامیہ میں نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کے لئے مسلۂ کشمیر کیوں شامل نہیں کیا تھا؟ ‏

اگرپاکستان مسلم لیگ نون الیکشن ہار گئی تو آزاد کشمیر کے الیکشن چوری کرنے کا الزام عمران خان پر ہوگا لیکن تمام احباب کو سب یاد ہے سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے کہا تھا ہر الیکشن چوری ہوتا ہے میں نے بھی چوری کرواۓ ہیں کیا کر لیں گے خداراہ کسی نے انسانی حقوق کی بحالی کی بات کی مقبوضہ کشمیر میں وہاں کے لوگوں پر جو ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے آخر کشمیری کیا چاہتے ہیں؟

میری تمام احباب سے گزارش ہے کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے کشمیر اپنے تشخص کے بارے میں ضرور سوچنا کہ کشمیری ہمارے منتظر ہیں ایسا نہ ہو کے یہ الیکشن ہمیں تقسیم در تقسیم کرتا چلا جاہے خدارا اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کے کیجیے
یہ میری ذاتی رائے ہے ، آپ سب کی اختلاف رائے ہو سکتی ہے.
خدا سب کا حامی و ناصرہو. آمین.

@JingoAlpha

Leave a reply