مقبوضہ کشمیر حالیہ کشیدگی، اصل کہانی کیا ہے؟ تازہ ترین صورتحال پر باغی ٹی وی کی رپورٹ

0
176

لاہور: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ہر لمحہ بدل رہی ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہورہے ہیں. وادی میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں‌، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اور کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کو الرٹ کردیا ہے. معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

مقبوضہ کشمیر، سیاحوں کو زبردستی نکال دیا گیا، پٹرول کی قلت

دوسری طرف محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر آئے دن بھارتی فائرنگ اور جارحیت سے خراب ہونے والے حالات کے پیش نظر ای نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت لائن آف کنٹرول سے متصل پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے مکینوں‌ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

بھارتی جارحیت، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کیا ایسا فیصلہ کہ ایل او سی کے قریبی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بھارت نے تحریک آزادی کودبانے کے لیے حریت کے قائدین کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے . دوسری طرف مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں یٰسین ملک کی جان خطرے میں ہے ، یٰسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہوچکی ہے ، بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے یٰسین ملک کو جان سے مارسکتا ہے. اقوام متحدہ جلد از جلد کشمیری رہنما یٰسین ملک پرہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور یٰسین ملک کو بھارتی قیدسے نجات دلائے

کشمیری رہنماء یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ، باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے جارہا ہے، ہم دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت اور نسل کشی کے نتیجہ میں ہم شہید ہوگئے اورتم چپ رہے تو یوم آخرت پر اللہ کو جواب دینا پڑے گا.

بھارت انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے؟ بزرگ کشمیری لیڈر کا ایسا پیغام کہ مسلم دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی دانشور اشوک سوین نے کہا ہے کہ مودی کشمیر کو ایسے ڈیل کر رہا ہے جیسے اسرائیل فلسطین کو ڈیل کرتا ہے لیکن درحقیقت بھارت اسرائیل نہیں ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی دانشور اشوک سوین نے نریندر مودی اور بھارتی حکومت کی کشمیر میں جاری بربریت کیخلاف ٹویٹ کیا ہے. اپنے ٹویٹر پیغام میں اشوک سوین نے کہا کہ ودی کشمیر کو ایسے ڈیل کر رہا ہے جیسے اسرائیل فلسطین کو ڈیل کرتا ہے لیکن درحقیقت بھارت اسرائیل نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس امریکہ کی کھلم کھلا سپورٹ ہے لیکن بھارت کے پاس نہیں ہے. ہندوازم اور یہودیزم میں بھی فرق ہے. اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر اسرائیل متحد ہے لیکن بھارت اندرونی طور پر متحد نہیں ہے.

کشمیر میں ہونے والے ظلم کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر بغاوت، مودی سرکار پریشان

پاکستان بھی حریت قیادت اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے . حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے یواین کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا گیا ہے جس کی تفصیل اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے تفصیل سے بیان کی ہے،

کشمیر میں سید علی گیلانی نے ایسا کیا خطرہ ظاہر کیا کہ پاکستان نے فوری بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

تحریک حریت کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انسانوں کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی شروع کرنے والا ہے، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس ٹویٹ کو اس دنیا پر بسنے والے تمام مسلمانوں کو (ہمارے روح کو بچانے) کے پیغام کے طور پر لیا جانا چاہئے۔ اگر ہم سب کی موت ہو گئی اور آپ خاموش ہی رہے تو آپ اللہ سبحانہ وتعالی کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ ہندوستانی انسانوں کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی شروع کرنے والے ہیں، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔

بھارت کشمیر میں تاریخ کا کون سا بد ترین ظلم کرنے جارہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اطلاعات مل رہی ہیں‌کہ بھارتی فوج کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے قریب آبادی پر کھلونا بمب کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے. اطلاعات کے مطابق کھلونا بم آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے اطراف میں رکھے گئے تھے، دونوں ممالک کے ورکنگ باؤنڈری (ڈبلیو بی) کے قریب ڈبلیو بی وہ لائن ہے جہاں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر (آئی او کے) پاکستان کی سرحد سے ملتا ہے۔ بموں میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں ایک چار سالہ بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کشمیر میں کون سے خطرناک ہتھیار استعمال کر رہی ہے؟ دل دہلا دینے والی خبر آگئی

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تازہ جارحیت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس 6 اگست کوطلب کرلیا گیا ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اگست کو طلب کیا گیاہے، 9 اگست کوحریت کانفرنس ، آزادکشمیرکی آل پارٹیز کانفرنس بلائینگے، کلسٹرایمونیشن کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارت کی طرف سے جنگی ماحول اپنانے پر پاکستانی عوام بھی اس وقت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر میں‌بھارت کی طرف جو مظالم کشمیریوں پر ڈھائے جارہے ہیں‌ ان پر بات کرتے ہوئے ملک بھر سے شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہیئے کہ بھارت نے کشمیریوں‌پر جنگ مسلط کردی ہے . یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے. پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہیے ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلاکر متحدہ ہوکر دشمن کےخلاف سیہ سپر ہونے چاہیے ، ان خیالات کا اظہار باغی ٹی وی سے عوام الناس نے بات کرتےہوئے کیا ہے.

مقبوضہ کشمیر کی نازک صورت حال ،تمام جماعتیں اختلافات بھلاکرمتحد ہو جائیں

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کوئی ہتھیارکشمیریوں کےحق خودارادیت کودبانہیں سکتا، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہدہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے.

کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، تحریک آزادی کامیاب ہو گی، ترجمان پاک فوج

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی اور کشمیر کی شہری آبادی پر کلسٹر بم پھینکنے کی شدید مذمت کی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

پاکستان کی کشمیر پر مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، فخر امام

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کشمیریوں کے حق میں میدان میں آ گئے. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حقیقیت کا سامنا کرے۔

وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، فواد چودھری کشمیریوں کی حمایت پر میدان میں آ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا اس لیے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے ۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔عالمی دنیا بھارت کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے۔

کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا۔ شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت دس ہزار تو کیا دس لاکھ فوج بھی کشمیر میں تعینات کرے پھر بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافے سے کشمیر کی تحریک کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کشمیری اپنی آزادی کے لئے پتھروں سے بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں.

دس ہزار کیا بھارت دس لاکھ فوج کشمیر بھیج دے تو۔۔۔۔علی امین گنڈا پور کا مودی سرکار کو چیلنج

مقبوضہ کشمیر میں جہاں ایک طرف بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیری بہت پریشان ہیں‌ وہاں آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جبکہ علاقے میں قائم ایک سرکاری سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام بھی ناکارہ ہو گئے ہیں تاہم مقامی ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی مکان تباہ، سکول کی عمارت کو نقصان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام نبی سمجھی اور منظور احمد غازی کو گرفتار کر لیا۔بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید. پولیس نے غلام نبی سمجھی کو تھانہ بیج بہار ہ اور منظور احمد غازی کو اسلام آباد قصبے کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے

مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میںآج بارہمولا اور شوپیاں میں مزید 2کشمیری شہید کر دیے۔مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید. جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈوشن میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھارتی کانگریس کی جموں وکشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کااجلاس ہوا ۔ مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ. اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں خوف کاماحول پیدا کرنے کی کوششوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت من موہن سنگھ نے کی۔

وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات تشویشناک قرار

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی. مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹباغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ 7اگست کو کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کرے گی جس میں کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔اس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو جائے گی۔اسی روز بھارتی فوج آزاد کشمیر پر بمباری کرے گا۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی

ادھر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جا ری ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو گھر گھر تلاشی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رات دیر گئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ریاستی گورنر کیساتھ ملنے کے بارے میں بات چیت کی۔5منٹ تک ہوئی بات چیت میںفیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کو عمر عبداللہ کی آمد کیساتھ ہی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔اسکے بعد محبوبہ مفتی سجاد لون کے پاس گئیں جہاں شاہ فیصل بھی پہنچ گئے تھے۔ تینوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات کی اور پھر تینوں ریاستی گورنر سے ملنے گئے۔

ریاست جموں و کشمیر کی انفرادی شناخت اور حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کرنے کی بھارت کوشش کی مذمت کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی عدالتی ، قانونی یا سیاسی اقدامات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت و ہیئت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتااور آج نہیں تو کل اس مسئلہ کو حل کرنا ہی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

مقبوضہ کشمیر،حالات سمجھ سے بالا تر، ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، میر واعظ عمر فاروق

Leave a reply