بھارتی فوج نے کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید کر دیے، ہزاروں کشمیریوں کا شدید احتجاج

مقبوضہ کشمیر کے سوپور علاقہ میں جمعرات کو بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروںکشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بارہمولہ میں آج صبح شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں دو کشمیریوںکو گولیاںماری گئیں جن کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں. بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان ایک جھڑپ میںشہید ہوئے ہیں اور معرکہ آرائی کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شہید نوجوانوں کی شناخت کی جارہی ہے. بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز اہلکاروں نے آج صبح ضلع بارہمولہ میں سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھرتلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد چھپے کشمیری مجاہدین نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں وہاں معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دو کشمیریون کی شہادت پر ختم ہوئی۔
یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں میں بھارتی فوج نے ایک درجن کے قریب کشمیریوںکو شہید کیا ہے.