مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایجنسی این آئی اے کے کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے منگل کو سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی جانب سے چھاپے جن تاجروں کی رہائش گاہوں پر مارے گئے ہیں وہ کنٹرول لائن پر تجارت سے وابستہ ہیں، این آئی اے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ جن کے گھروں پر چھاپے مارے ان کشمیری تاجروں میں سے ایک کا نام غلام احمد وانی بتایا جاتا ہے،
این آئی اے نے دوسرا چھاپہ پارمپورہ سری نگر میں ایک کشمیری تاجر کے گھر مارا ، آخری اطلاعات ملنے تک مذکورہ مقامات پر تلاشی اور چھان بین کا سلسلہ جاری تھا، واضح رہے کہ این آئی اے کی جانب سے پہلے بھی کئی کشمیری تاجروںکے گھروں اور دوکانوں پر چھاپے مارے جاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے.