پاکستان میں آج تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال کر رکھی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھی آج شٹر ڈاون ہڑتال ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت قیادت نے یوم شہدا کے موقع پر 13 جولائی کو ہڑتال کی کال دی تھی، آج مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، تمام شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے،.
کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا
شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل
بھارت سرکار نے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے روکنے کے لئے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیری گھروں میں محصور ہیں ، علاقہ بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے.
مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟
کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان
حریت قیادت کی جانب سے کال دی گئی تھی کہ 13 جولائی کو یوم شہداء کے موقع پر سرینگر میں مزار شہدا نقشبند صاحب کی طرف مارچ کیا جائے گا جہاں 1931 کے شہدا کی تدفین ہوئی ہے.
بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا
بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان
حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال اور بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کی کال کے باعث حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے. سید علی گیلانی ،یاسین ملک پہلے ہی نظربند و گرفتار ہیں.
واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا








