بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

0
78

بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ سرحد پار یعنی پاکستان سے عسکریت پسند کشمیر آنے کے لئے تیار ہیں، لائن آف کنٹرول کی کڑی نگرانی کی جائے.

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداروں نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار سے عسکریت پسند مقبوضہ کشمیر آنے کے لئے تیار ہیں ،بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الرٹ میں مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کا ایک دستہ جس میں غیرملکی بھی شامل ہیں کسی بھی وقت لائن آف کنٹرول عبور کر سکتا ہے.انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے. وہ کسی بھی وقت لائن آف کنٹرول عبور کر کے کپواڑہ کے جنگلوں میں چھپ سکتے ہیں اور اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، بھارتی اداروں کی جانب سے جاری الرٹ میں پاکستان کے حساس ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی ایس آئی نے سینکڑوں عسکریت پسند تیار کر رکھے ہیں جن میں سے چند کشمیر آنے کے لئے تیار ہیں. اور وہ مختلف گروپس کی صورت میں بھی داخل ہو سکتے ہیں. بھارت نے اپنے اداروں کو دئے جانے والے الرٹ میں پاکستان کے خلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تمام عسکریت پسندوں کی مدد ہو رہی ہے. بھارتی فوج کو ہوشیار رہنا ہو گا تا کہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے .

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی بھارت نے کشمیر کے لئے ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں بھارت نے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیں معلومات دی ہیں کہ عسکریت پسند مقبوضہ کشمیر میں کاروائی کرنے کے لئے تیار ہیں، ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند بڑی کاروائی کر سکتے ہیں،، بھارت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ معلومات امریکا کو بھی دیں اور انڈیا کو بھی دیں.

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

پاکستان کی جانب سے بھارت کو دوستی کے پیغامات کے باوجود بھارتی کی جانب سے مسلسل ہرزہ سرائی کی جاتی ہے اور الزامات عائد کئے جاتے ہیں،

Leave a reply