کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، صدر مملکت

0
41

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اس نے عالمی امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت سے ایوان صدر میں فلسطین، روس، پرتگال، آسٹریلیا اور قزاخستان کے نامزد سفیروں و ہائی کمشنر نے ملاقات کی، نامزد سفیروں اور ہائی کمشنرز نے ایوان صدر میں ایک تقریب میں صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کٰیں۔ بعد ازاں انہوں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔ نئے تعینات سفیروں اور ہائی کمشنر کو ایوان صدر کے مرکزی گیٹ تک بگھی میں لایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ نامزد سفیروں کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.

عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، یہ کام کرکے رہیں گے، صدر مملکت نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سندھ کے حوالہ سے وزیراعظم کا بڑا حکم

 

 

صدر مملکت نے نئے تعینات سفیروں و ہائی کمشنر کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر فلسطین کے سفیر احمد جواد امین رابی، روسی فیڈریشن کے سفیر ڈینیلا وکٹورو وچ گانچ، پرتگال کے سفیر پالونیویز، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا اور قزاخستان کے سفیر اکان رحمتلعین نے اپنی سفارتی اسناد صدر ملکت کو پیش کیں۔

 

ٹویٹربدمعاش مودی کا ترجمان بننے میں تمام حدیں عبور کر گیا، صدر مملکت کو بھی نوٹس

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے جہاں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، ۔

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، صدر مملکت کا دبنگ اعلان

Leave a reply