مقبوضہ جموں کشمیر میں 2700 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والی عدالت انصاف نامی این جی او نے اپنی رپورٹ میں کیا، رپورٹ کے مطابق 2700 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں،

ہم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این جی او نے رپورٹ میں کہا کہ کشمیر کے مختلف شہروں میں کھدائی کے دوران 55 دیہاتوں سے 2700 قبریں دریافت ہوئیں، بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اجتماعی قربیں بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولا کے علاقوں سے برآمد ہوئیں، 154 قبروں میں سے دو جبکہ 23 قبروں میں تین سے سترہ نعشیں برآمد ہوئیں

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کمیشن نے ڈی این اے ٹیسٹوں، کاربن ڈیٹنگ اور دیگر جدید طریقوں کی مدد سے مدفون افراد کی شناخت طے کرنے کا مطالبہ کیا مگر تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب تک 8000 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور اجتماعی قبروں کا معاملہ بھی حل طلب ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اب تک 7000 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پانچ اگست کو کرفیو لگایا تھا جو تاحال جاری ہے، کرفیو میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کشمیری خواتین نے اپنے تحفظ کے لئے لاٹھیاں اٹھا لی ہیں، نہتے کشمیریوں‌پر بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بے انتہا مظالم کرتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے.

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، ریل سب کچھ معطل ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کشمیری گھروں‌ میں محصور ہیں، بیماروں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جاتا، ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی ہے، میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں، کشمیریوں‌کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی

مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مقبوضہ کمشیر :6 ہزار اجتماعی قبریں ، آسٹریلوی صحافی کے انکشافات نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

Shares: