کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں،نہیں جانتی سسرال والے کس حال میں ہیں، مشعال ملک

0
51

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں، کشمیر کی آزادی تک بھارت سے بات نہیں ہونی چاہئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے معقدہ مظاہرے میں شرکت کی اور خطاب کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پرایک ہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ کشمیرمیں لاشیں گررہی ہیں۔ جب تک آزادی نہیں ملتی بھارت سے بات نہیں ہونی چاہیے۔ اگر پاکستان ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آزادی سے نہیں روک سکتی۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر یاسین ملک ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ نہیں جانتی میرے سسرال والے کس حال ہیں۔ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے۔ پوری دنیا میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پچیس روزسے کرفیو جاری ہے۔ ادویات اور اشیائے خوردونوش کی شدید کمی ہے۔ صحافیوں کو مارا جا رہا ہے اورمعصوم کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں رہنماؤں سے کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا ،یاسین ملک کےکیس کی 11ستمبر کو سماعت ہے ،بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہاہے،خبریں آرہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 8سے 9ماہ جاری رہ سکتاہے

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

Leave a reply