مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ،علامہ طاہر اشرفی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے،
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی ایسی پالیسی نہیں کہ ذاتی مفادات کو ترجیح د ی جائے ،وزیراعظم کی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر ایک بارپھر عالمی فورمز پر اجاگر ہوا،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپیل ہے کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،مدارس کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے
اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر وفلسطین کا اجاگر ہونا خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے، پوری قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کو شکست دی،
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں قراردادوں کا متفقہ طور پر منظور ہونا پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی ہے
لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی