کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

0
52

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے کشمیر کے حوالہ سے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،اس فیصلے سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا،میڈیا وفد کو بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے،غلام نبی آزاد کو سری نگرجا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے ،پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہےگا،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے ،فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائےگا ،

کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

Leave a reply