کچرا سمندر میں‌ ڈالیں، کراچی والوں کی انوکھی ہدایت

0
22

کچرا سمندر میں‌ ڈالیں، کراچی انتظامیہ کی انوکھی ہدایت

باغی ٹی وی :کبھی کبھی نیکی کر دریا میں ڈال کی بات ہوتی تھی۔ اب بات کچرا سمندر میں ڈالنے تک پہنچ گئی یے۔ کچرا کراچی کا بڑا مسئلہ ہے۔ یہاں سیاست بھی کچرے پر ہوتی ہے. اور کرنے والے وہ ہیں جن کا دین صفائی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے۔ جو راستے سے تکلیف دہ شے ہٹانے کو اجر اور نیکی قرار دیتا ہے۔
کراچی کے ساحل کا سب سے بڑا مسئلہ بھی کچرا ہی ہے۔ جس سے آبی حیات کو سخت خطرہ ہے۔ جانتے سب ہیں مگر عمل برخلاف ہے۔
اب زیر نظر تصویر کو ہی دیکھ لیں جو کیماڑی سے گزرتے ہوئے بنائی۔ یہ ہماری اجتماعی بے حسی کی تصویر ہے۔ ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ عادت اور مزاج بدلنا ہوگا۔

Leave a reply