کترینہ اپنے شوہر سے اکثر کیا کہتی ہیں وکی کوشل نے بتا دیا

0
64

وکی کوشل اور کترینہ کیف بی ٹاؤن کے سب سے پیارے خوبصورت میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی جو تین دن تک جاری رہی۔ جب سے اس جوڑے کی شادی ہوئی ہے دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. فلم فیئر کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ان سے ملنے والے مشوروں کی بھی بہت قدر کرتا ہوں وہ اکثر مجھے زندگی کے بارے میں سمجھاتی ہیں ، اکثر مجھے ٹپس دیتی ہیں کہ میں نے کس طرح سے بچ بچا کر چلنا ہے کہ کسی کنٹرورسی میں نہ گھر جائوں، انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کترینہ

جو کہ بہت عقلمند اور مہربان ہے وہ مجھے اکثر کہتی ہیں کہ آپ اگر کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے تو کچھ بھی نہ کہیں یہ بہتر ہے۔وکی نے کہا کہ ہماری شادی کو ایک سال بیت گیا ہے لیکن میں اہلیہ سے جتنی محبت کرتا ہوں اسکا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا . یاد رہے کہ وکی اپنی نئی فلم گووندا نام میرا، جس کی ہدایت کاری ششانک کھیتان نے کی ہے وہ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے وکی نے اس فلم کے لئے بہت زیادہ پرموشنز بھی کیں دیکھنا یہ ہے کہ فلم کیا رنگ جماتی ہے.

Leave a reply