کیا زرداری و بلاول کی پیپلز پارٹی بھٹو کی کشمیر پالیسی کو چھوڑ چکی؟ برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک بھی بیان جاری نا ہو سکا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، آج کشمیر میں جام شہادت نوش کرنے والے برہان وانی شہید کا یوم شہادت منایا جارہا ہے . جس نے اپنا جوان خون راہ آزادی میں پیش کر کے تحریک آزادی کو ایک نیا موڑ اور جنون دیا . پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں. پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی اپنا اپناپیغام شوشل میڈیا کے ذریعے دے رہے ہیں. ٹویٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ جا رہا ہے. اس حوالے پی پی پی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئی ٹویٹ نہیں کی ہے. اسی طرح پی پی پی کی اعلیٰ قیادت میں کسی کی ٹویٹ سوشل میڈیا سائٹپر نظر نہیں آئی ہے . اس عمل سے معلوم ہوتا ہے کیا کشمیر کے بارے بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیر پالیسی سے موجودہ قیادت انحراف کرچکی ہے
کشمیر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کیا پالیسی ہے. جو تین بار اس ملک کی وفاقی حکومت سمبھال چکی ہے اور سندھ میں اب بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے .واضح رہے کہ برہان وانی کو پاکستان نے آزادی کا ہیرو قرار دیا ہے .اور ریاست پاکستان اس پر کھڑی ہے کہ کشمیر میں جاری مسلحجدو جہد ، جہاد ہے اور آزادی کی جنگ ہے جو کشمیری قوم اپنے بنیادی انسانی حقوق کو حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہے.
ایسے حالات میں پاکستان کی ایک بڑی پارٹی کا برہان کے دن کو اس طرح فراموش کردینا اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لیے اچھا شگون نہیں ہے ، اور ایسی بے حسی سے پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ جاتی ہے. مناسب ہو گا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰقیات اس بارے اپنا دامن صاف کرنے کے لیے وضاحت دے تاکہ اہل پاکستان کے دلوں میں پیدا شدہ شکوک و شبہات کا ازالہ ہو سکے .
Good to see your tweet on #Edhi sb , but not a single tweet from the entire #PPP leadership on #BurhanWani at #BurhanDay , what should we think about your #Kashmir policy https://t.co/3FsNyVc722
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) July 8, 2020