کچھ قوتیں مذاکرات کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں،چین

0
38
uschina

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے پر چینی ہم منصب کو نتائج سے خبردار کر دیا۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق میونخ میں جاری بین الاقوامی سلامتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی وزیر خارجہ اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔

سینیئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے جارحانہ انداز میں چینی ہم منصب کو یوکرین جنگ میں روس کی مٹیریل سپورٹ کرنے کے نتائج سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چین کی جانب سے روس کو جنگی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے یوکرین جنگ پر اپنے رد عمل میں ڈائیلاگ کے ذریعے جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے یورپی ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ کچھ قوتیں مذاکرات کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں، یا پھر جنگ کا جلد خاتمہ نہیں چاہتیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امریکی فضائی حدود میں مشتبہ چینی غبارہ مار گرانے کے بعد تعلقات کشیدہ ہوگئے تھےامریکا کی جانب سے غبارے کو چینی جاسوس غبارہ قرار دیا جا رہا تھا جبکہ چین کی جانب سے غبارے کے معاملے پر امریکی رد عمل کو اوور ری ایکٹ قرار دیا گیا تھا۔

چین نے غبارے کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی تردید کی چین کے مطابق غبارہ موسم کی معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور اپنے راستےسےبھٹک گیا تھاچین کا غبارہ بحراوقیانوس کے اوپر 40 ہزار فٹ کی بلندی پرتھا جب اسےامریکی جنگی طیارے نے مار گرایا تھا،کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔ اگر کوئی چیز امریکی شہریوں کے لیے باعث خطرہ بنے گی تو اسے مارگرایا جائے گا۔

جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ چین غبارے کو جاسوس کے لیے استعمال کررہا تھا تاہم شمالی امریکا میں مار گرائے گئے تین اجسام کسی ملک کے لیے جاسوسی نہیں کررہے تھے، غبارے کے معاملے پر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات کریں گے۔ ہم کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتے تاہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

Leave a reply