کے ڈی اے پلاٹوں کی مبینہ غیرقانونی خریدو فروخت.سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

0
87
supreme court

کے ڈی اے پلاٹوں کی مبینہ غیرقانونی خریدو فروخت.سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ، کے ڈی اے پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی خریدوفروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سابق ضلعی ناظم مصطفیٰ کمال و دیگر ملزمان کی ضمانت کیخلاف نیب اپیل جزوی طور پر منظور کر لی گئی،سپریم کورٹ نے کے ڈی اے پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی خریدو فروخت کا معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت قبل از وقت درخواست پر فیصلے تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے نے ہاکرز کو 198 پلاٹ دئیے ،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہاکرز کو الاٹ کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو سکتے تھے،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پلاٹ کو 198 پلاٹس میں تقسیم کرکے اسمال ٹریڈرز کو کاروبار کی سہولت دی گئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پراپرٹی کسی کو فروخت نہیں ہو سکتی تھی،

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی

شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

Leave a reply