نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی صدارت میں کے الیکٹرک کا اجلاس ہوا
اجلاس میں کراچی کے عوام اور کے الیکٹرک کے درمیان مسائل حل کرنے پرغور کیا گیا،نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کی شکایت پر اُن کے عملے کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کے صارفین 3.20 روپے کے حساب سے بل میں سرکلرڈیٹ میں ادا کرتے ہیں؛ حقیقت یہ ہے کہ کے الیکٹرک کا سرکلر ڈیٹ سے کوئی واسطہ نہیں ؛
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3.20 روپے پر یونٹ ادائیگی کا مسئلہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے؛ میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس غیر آئینی ریکوری پر نیپرا میں کیس داخل کریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ کے الیکٹرک شہر قائد میں 3400 میگا واٹ بجلی سپلائی کرتا ہے؛ ٹیرف کے بڑھنے سے پاور کی کھپت میں 5 فیصد اور وصولیوں میں 3.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کے الیکٹرک کے 262 فیڈرز ماہانہ 3.6 بلین روپے کا نقصان کرتے ہیں
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ
اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بجلی کی چوری کی روک تھام میں کے الیکٹرک کے ساتھ تعاون کریں ،وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو مشور ہ دیا کہ عوام کو ایسے مصنوعات کی آگاہی دی جائے جس سے بجلی کی کھپت کم ہوتی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو اُن کے میٹرز کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات سے بھی آگاہ کیا ،کے الیکٹرک نے کہا کہ بجلی کے میٹر کے خلاف شکایات کے لیے الگ فورم موجود ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی کے بل بروقت صارفین کو نہیں پہنچائے جاتے؛ کے الیکٹرک نے کہا کہ اُن کے بل فوری طورپر اُن کے پورٹل پر آجاتے ہیں جہاں سے دیکھے جاسکتے ہیں ،کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے وہ بھرپور اقدام کریں گے