باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سےاموات کیس کی سماعت ہوئی،
محکمہ ماحولیات نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی عدالت نے آئی او سے استفسار کیا آپ نےاےکلاس مقدمات کیوں ختم کر دیے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک شخص کا پوسٹ مار ٹم ہوا منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے موت ہوئی ، بقیہ لوگوں کاپوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کریں گے، جس پر جسٹس امجد سہتو نے کہا بظاہر پولیس کی غفلت نظر آرہی ہے،2دن بعدن مونے حاصل کیے، متاثرین کے بیانات پربھی توجہ نہیں دی۔
شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے
کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے
کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ
کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا
جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا اتنابڑا واقعہ ہوگیا ماحولیات کاادارہ پتہ نہیں کیاکررہا ہے؟ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ سویابین کی مقدار زیادہ پائی گئی تھی اس حوالےسےرپورٹ دےدی۔
عدالت نے کہا پولیس نے اپنی ذمے داری ادا نہیں کی ،تفتیش ہی ٹھیک نہیں ہوئی اور ایس ایس پی کورپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی گئی
واضح رہے کہ کیماڑی واقعے پر آئینی درخواستیں مختلف شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جن میں صوبائی حکومت، کے پی ٹی، آئی جی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال
زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج
زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر
زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند
زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟