عالمی شہرت یافتہ تیر اندازکا چابی کے سوراخ سے سات تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

0
35

واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ ماہر تیر انداز لارز اینڈرسن نے 30 فٹ کی دوری سے یکے بعد دیگرے سات تیر دروازے میں چابی کے سوراخ سے گزارے جبکہ سوراخ کا دہانہ صرف 10 ملی میٹر تھا۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق لارز اینڈرسن یکم جون 2022 کو اس کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے روایتی کمان سے سات تیر داغے جو حیرت انگیز طور پر دروازے پر چابی کے سوراخ سے آر پار ہوگئے اس نازک کام میں بہت مہارت کی ضرورت تھی ورنہ معمولی جنبش سے بھی تیر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام…


لارز نے اس کی ویڈیو بنائی تھی جو اب بھی مقبول ہے جس میں وہ تیزی سے تیر پھینکتے ہیں اور ایک منٹ میں اپنا کام مکمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 50 کے دہائی کی عمر کے لارز اینڈرسن کو دنیا کا تیز رفتار تیر انداز بھی کہا گیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا


اپنے مظاہرے میں انہوں نے کاربن کے تیر استعمال کیےجن میں سے کسی کے سرے پر کوئی پر لگا ہوا نہیں تھا تاہم انہوں نے اس مظاہرے میں ترکی سے بنا ہوا روایتی کمان استعمال کیا تھا اس سے قبل وہ ڈیڑھ سیکنڈ میں تین تیر پھینک چکے ہیں۔

لارز کہتے ہیں کہ انہیں اوائل عمری سے ہی تیراندازی کا جنون تھا اس سےقبل وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیراندازی کرچکے ہیں اپنی جانب آنے والے تیر ہاتھوں سے پکڑ چکے ہیں اور الٹی کمان سے بھی تیر اندازی کر چکے ہیں اس پر2015 میں ایک ویڈیو بنائی گئی تھی جو اب کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سوئزرلینڈ میں دو کلومیٹر لمبی دنیا کی طویل ترین ٹرین کے سفر کا آغاز


لارز کہتے ہیں کہ وہ قدیم تیر اندازی کے فن کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس پر تاریخی کتب کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔

Leave a reply