تبدیلی سرکار سے امیدیں لگانے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنس رہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم

0
78

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بجٹ میں غریب اورعام آدمی کی زندگی بہتربنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تبدیلی سرکار سے امیدیں وابستہ کرنے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنستے چلاجارہے ہیں خطے غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اوراس سے حکمرانوں کے وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں اورملکی معیشت کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والے سیاستدانوں کی گرفتاری درست مگر وزیراعظم اپنی پارٹی میں اوراتحادیوں میں شامل نامی گرامی کرپٹ افراد کوساتھ رکھ کر انہیں ریلیف دیکرکس قسم کااحتساب کررہے ہیں جب سے تبدیلی سرکارآئی ہے سرکاری دفاترمیں کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں عام آدمی کی کوئی شنوائی نہیں بلکہ اس کی رسوائی بڑھ گئی ہے احتساب بلاتفریق حکمران جماعت اوراپوزیشن سب کاہوناچاہیے پانامہ کے دیگر436افراد کھلے پھررہے ہیں حکمرا ن اتحاد میں شامل وزراءاوراتحادیوں کی کرپشن کی فائلیں غیبی ہاتھوں نے بندکرادی ہیں موجودہ بجٹ الفاظ کی جادوگری کے باوجود چیخ چیخ کرکہہ رہاہے کہ یہ مہنگائی کاسونامی لائے گی غریب اوردرمیانے درجے کے لوگوں کاچولہا بجھے گا بے چینی پھیلے گی حکمرانوں کے اللے تللوں اورلوٹ مارکے باعث غریب آدمی خود کشیوں اورمحرومیوں کے راستوں پرچل نکلے گا۔

Leave a reply