خدیجہ شاہ نے معافی مانگ لی، ویڈیو پیغام جاری
خدیجہ شاہ نے معافی مانگ لی، ویڈیو پیغام جاری
خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیئے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ انہوں نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا انہیں اپنے کیئے پر شرمندگی ہے اور اپنے کیئے گئے عمل پر معافی چاہتی ہے اور کیئے گئے ٹوئیٹس پر بھی معافی طلب گار ہے، اور وہ سب ٹوئیٹ حذف کردی گئی ہیں. بیان کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا.
خدیجہ شاہ کی معافی کی ویڈیو۔۔۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔۔۔ pic.twitter.com/9xozhtJlhl
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) May 28, 2023
تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خدیجہ شاہ نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے معافی مانگ بھی مانگی تھی، کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے آڈیو پیغام جاری کیا تھا جبکہ سوشل میڈیا جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے اعتراف کیا کہ وہ کور کمانڈر ہاوس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی۔
خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہاکہ حملے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکی، تاہم کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اُکسایا۔ خدیجہ شاہ نے کہا تھا کہ وہ سابق آرمی چیف کی نواسی ہیں اور فوجی زیادہ شہری کم ہیں، وہ خود کو گرفتاری کےلیے پیش کر رہی ہے، اپنی دہری شہریت ہونے کی بنا پر غیر ملکی سفارتخانے سے مدد لے رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ اس سے قبل خدیجہ شاہ اپنے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران پچھلے دروازے سے فرار ہوگئی تھی۔ تاہم خدیجہ شاہ نے مانا تھا کہ اس نے غصے اور جذبات میں فوجی قیادت کیخلاف نامناسب ٹوئٹ کیے تھے تاہم وہ ڈیلیٹ کردیئے تھے۔