دہری شہریت رکھتی ہوں، سفارت خانے سے رابطہ کررہی. خدیجہ شاہ کی آڈیو لیک ہوگئی.
لاہور پولیس کو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ آڈیو میں خدیجہ شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔ آڈیو میں خدیجہ شاہ کی کا کہنا تھاکہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ، یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے5 دن میرے لیے بہت مشکل گزرے مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن انھوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے ان لوگوں نے میرے والد، بھائی اور شوہر کو آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا۔
گئی آڈیو
میں آرمی چیف کی نواسی ہوں، میرے پاس دو پاسپورٹ ہیں، اور میں اپنی ایمبیسی سے رابطے میں ہوں ۔ خدیجہ شاہ نامی دہشت گرد خاتون
#امریکن_سنڈی pic.twitter.com/PkBEzp80d7— Umaima PMLN (@U_M_PML) May 21, 2023
آڈیو میں خدیجہ شاہ نے تسلیم کیا کہ اس نے فوجی قیادت کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کیے اور کہا کہ جذبات میں آکر کیے گئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے تھے اور اس پرمعافی چاہتی ہوں۔ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوں اپنی ایمبیسی سےرابطہ کررہی ہوں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ مجھ جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں پولیس نے گزشتہ روز خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا تھا اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں، پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں تھیں جس کی سی سی ٹی وی بھی آگئی ہے۔