انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ ، ایڈوکیٹ محمد حبیب عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پہنچ گیا
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم عمران خان کدھر ہے جس کی جانب سے مچلکے جمع کرانے ہیں ، ضمانتی نے عدالت میں کہا کہ اگر عدالت حکم دے تو میں ابھی عمران خان کو لے آتا ہوں ،عدالت نے کاروائی کچھ دیر تک ملتوی کردی ،گزشتہ روز عمران خان کا خاکروب مچلکے جمع کرانے آیا تھا جو عدالت نے مسترد کر دیئے تھے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی، ضمانتی نے کہا کہ میں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکہ جمع کرانے ہیں ، ضمانتی نے گاڑیوں کے کاغذات ضمانتی مچلکے کے لیے عدالت پیش کیے ,عمران خان نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت سے 9 مئی کے تینوں واقعات میں عبوری ضمانت کروائی تھی
اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار
ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
واضح رہے کہ گذشتہ روذ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے تھے، عمران خان کا سویپر انکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے دہشتگردی عدالت گیا تھا ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ضمانتی شہروز نے بیان دیا کہ میں عمران خان کے گھر پر خاکروب ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مچلکے کیسے منظور کر لیں، عمران خان پیش نہ ہوئے تو آپ ذمہ دار ہونگے؟ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے کیس کی سماعت کی ،سویپر نے تین لاکھ روپے ضمانتی مچلکے دینے کے بعد واپس لے لیے ،عمران خان نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت سے 9 مئی کے تینوں واقعات میں عبوری ضمانت کروائی تھی








