خلیج عمان میں‌ جہازوں‌ پر حملہ، عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

0
67

خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے. خلیج عمان میں ایران اور آبنائے ہُرمز کے نزدیک دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فی صد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تیل کے ٹینکروں‌ پر حملوں‌ کے بعد عملہ کو بحفاظت نکال لیا گیا. فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ایک جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا جن میں دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے۔ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔ ان حملوں‌ کے بعد سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا اور آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا تھا.

تیل ٹینکروں پر حملہ کے بعد جمعرات کو برینٹ نارتھ میں تیل کی قیمتوں میں 4.45 فی صد اضافہ ہوا ہے اور مستقبل کے لیے تیل کے فی بیرل سودے 62.64 ڈالر میں ہوئے ہیں۔ اسی طرح تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.72 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکا میں ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ میں بھی خام تیل کی قیمت میں 1.32 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور فی بیرل قیمت 52.46 ڈالر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کے تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں کمی کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم ان حملوں‌ کےبعد تیل کی قیمتوں‌میں‌ دوبارہ اضافہ دیکھنے میں‌ آ رہا ہے. سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں میں‌ حوثی باغیوں‌ کو ملوث ٹھہرایا گیا او رکہا گیا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا.

Leave a reply