بھارتی ہتھکنڈے ناکام،’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم،آسٹریلیا میں آج ہو رہی ہے ووٹنگ

0
47
voting

بھارتی ہتھکنڈے ناکام،’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم،آج ہو رہی ہے ووٹنگ
سکھ فارجسٹس‘‘کے زیراہتمام دنیا بھرمیں مقیم سکھ ’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کر کے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج 29 جنوری 2023 بروز اتوار آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم میں آزاد خالصتان کے لئیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں تقریباً لاکھ سکھ مقیم ہیں۔سکھوں کی بڑی تعداد جو ہزاروں کی تعداد میں ہے ۔

18 سال سے زائد عمر کے افراد جنکا تعلق انڈین پنجاب سے ہو وہ اپنی شناخت دکھا کر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے تین جگہوں پر شناخت اور عمر کے حوالے سے تصدیق کے بعد ووٹر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ ووٹنگ کیلئے مرد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد یہاں پر موجود ہیں ۔ ووٹر میں انتہائی جذبہ دیکھنے میں نظر آ رہا ہے ۔ اس موقع پر پولنگ سٹشن کے باہر خواتین اور مردوں کے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے بھی موجود ہیں ۔ یہاں پر انڈین حکومت اور افواج کے خلاف سحت نعرہ بازی بھی ہوئی ۔ ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے۔ سکھ فار جسٹس کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم ایک آئینی اور قانونی راستہ ہے جس کو ہم نے اختیار کیا ہے ۔ بھارت پنجاب پر انڈیا اپناجبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کاقیام عمل میں لایا جا سکے ۔ برطانیہ سوئٹزر لینڈ کینیڈا سمیت سات یورپی ممالک میں خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ۔اس موقع پرسکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کردیا گیا جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کوبھی مجوزہ خالصتان میں شامل دکھایا گیا ہے۔ریفرنڈم کی نگرانی بین القوامی غیر جانبدار ادارے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی خوب نعرے بازی کر رہی ہے اور دور دراز علاقوں سے کوچز کے ذریعے ہزاروں سکھ مرد وخواتین ووٹ ڈالنے کیلئے آرہے ہیں اور ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے ۔ ۔سکھ ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آزادی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنا گھر خالصتان چاہیے۔اس موقع پرسکھ لیڈروں کا کہنا تھا کہ بھارتی دبائوکے باوجود آسٹریلین حکومت نے سکھوں کو خالصتان کیلئے ریفرنڈم کی اجازت دی ۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا کہ ’’ ملک خالصتان‘‘ ریفرنڈم سکھوں کا جمہوری حق ہے۔ اور ہم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے بین القوامی قوانین کے تحت ووٹ کے ذریعے بین القوامی اداروں اور ممالک کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اگاہ کر رہے ہیں ۔ خیال رہےکہ سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کر رہی ہے،

سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

سکھ فار جسٹس کے راہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو گئے اس وقت آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں دو کلو میٹر لمبی قطار میں کھڑے سکھوں نے بتا دیا کہ وہ سانحہ 84 گولڈن ٹیمپل نہیں بھولے اور بھارت کے لئیے انکے دل میں کتنی نفرت ہے

Leave a reply